Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سپنا چودھری نے بلیک ساڑی میں دکھایا اپنا دیسی انداز، تصاویر دیکھ کر فدا ہوئے فینس

سپنا چودھری نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بلیک ساڑی میں کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کالے رنگ کے تئیں اپنی پسند ظاہرکی ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرکے ایک متاثر کن کوٹ بھی لکھا ہے۔

سپنا چودھری ویسے تو ہر آوٹ فٹ میں بے حد خوبصورت نظر آتی ہیں، لیکن اپنے دیسی اسٹائل سے وہ لوگوں کے دلون میں جگہ بنا لیتی ہیں۔ سپنا چودھری کو ساڑی پہننا کافی پسند ہے۔ انہیں بلیک ساڑی اور بلیک آوٹ فٹ کافی زیادہ اچھا لگتا ہے۔ وہ اکثر بلیک رنگ کو لے کر اپنی فیلنگس بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹا گرام پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

سپنا چودھری کو ان تصاویر میں بلیک ساڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

سپنا چودھری بلیک ساڑی میں الگ الگ انداز میں پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کالا رنگ کافی پسند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.