مونی رائے اور انکتا لوکھنڈے ہی نہیں ، ان ٹی وی اداکاراوں نے بھی امیر پارٹنر سے کی تھی شادی
مونی رائے اور انکتا لوکھنڈے جیسی کئی ٹی وی اداکارائیں ہیں، جنہوں نے امیر اور کامیاب لائف پارٹنر سے شادی کی ۔ وہ آج اپنی شاندار زندگی کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔ آئیے جانتے ہیں ان مشہور اداکاراوں کے شوہر کے بارے میں ۔
پوتر رشتہ سے مشہور ہوئی اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے اپنے بوائے فرینڈ وکی جین سے شادی کی تھی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی جین کا بلاسپور میں سو کروڑ روپے سے زیادہ کو کول واشری کا کاروبار ہے ۔
ناگن سے مشہور ہوئی اداکارہ مونی رائے نے کچھ وقت پہلے سورج نامبیار سے شادی کی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ دبئی میں ایک انویسٹمنٹ بینکر ہیں ۔ ان کا کنبہ بنگلورو میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے بھی جڑا ہوا ہے اور وہ لگزری ٹاون شپ بناتے ہیں ۔
نیہا مردا نے پٹنہ کے رہنے والے کاروباری آیوشمان اگروال سے شادی کی ہے ۔ ان کا ایک کاروبار ہے اور دونوں کی شادی کو دس سال پورے ہوگئے ہیں ۔
کسوٹی زندگی کی سے مشہور ہوئی اداکارہ آمنہ شریف نے امت کپور سے شادی کی تھی، جو ایک فلم ڈسٹریبیوٹر اور پروڈیوسر ہیں ۔ وہ ایک بڑے کاروباری کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔
اداکارہ اسمرتی کھنہ نے اپنے ساتھی اداکار گوتم گپتا سے شادی کی ہے جو ایک فلمی کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کے والد ایک پوسٹ پروڈکشن کمپنی کے مالک ہیں اور فلم فائنانسر ہیں ۔