Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ حنا خان نے اپنے میک اپ مین کو مارا تھپڑ! کہا : منہ توڑ دوں گی تمہارا

چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ حنا خان نے کافی کم عمر میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی ۔ حنا خان طویل عرصہ سے ٹی وی دنیا میں ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیت کے دم پر اپنا مقام بنایا ہے ۔

وہیں دوسری جانب حنا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن تازہ اپ ڈیٹس اس پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنے چاہنے والوں کو دیتی رہتی ہیں ۔ وہ آئے دن اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اسی درمیان انہوں نے اپنا ایک اور نیا ویڈیو شیئر کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے ۔

دراصل حنا خان نے اپنے میک اپ مین کے ساتھ ایک چھوٹا سا ریل بنایا، جو فینس کو کافی پسند آرہا ہے ۔ اس ریل میں حنا خان میک اپ کرتی نظر آتی ہیں اور تبھی ان کا میک اپ مین ان سے ان کی لپسٹک چھین لیتا ہے، پھر حنا اس کے گال پر ایک تھپڑ مارتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے ساتھ ایسا مذاق کیا نا تو منہ توڑ دوں گی تمہارا ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.