Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اننیا پانڈے-وجے دیور کونڈا کے درمیان نظر آئی کیمسٹری، بلیک آوٹ فٹ میں قہر برپا کر رہی ہیں اداکارہ

 ساوتھ اداکار وجے دیورکونڈا (Vijay Deverakonda) اور اننیا پانڈے (Ananya Pandey) کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں دونوں ہی اسٹارس کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کے لئے مل رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں اداکارہ بلیک آوٹ فٹ میں اپنا کلر لُک بھی دکھا رہی ہیں۔

اننیا پانڈے اور وجے دیور کونڈا (Ananya Pandey-Vijay Deverakonda) ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم ‘لائیگر‘ (Liger) کے پرموشن میں مصروف ہیں اور اس درمیان دونوں مسلسل اپنی تصاویر کے ذریعہ بج بنائے ہوئے ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے اپنا تازہ ترین فوٹو شوٹ (Ananya Pandey Latest Photoshoot)  بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں شیئر کیا ہے۔

اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے نے انسٹا گرام پر اپنی اور وجے دیور کونڈا کی تصاویر کو شیئر کیا ہے۔ اس میں دونوں کے درمیان زبردست کیمسٹری دیکھنے کے لئے مل رہی ہے۔ وہ ساتھ میں کمال کے لگ رہے ہیں۔ اداکارہ ڈیپ نیک والی بلیک آوٹ فٹ میں قہر برپا کر رہی ہیں۔

تصاویر میں اننیا پانڈے کا بولڈ انداز دیکھنے کے لئے مل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کے درمیان کمال کی کیمسٹری نے سوشل میڈیا صارفین کا دھیان ہی کھینچ لیا ہے۔ لوگ ان کی تصاویر پر جم کر کمنٹس کر رہے ہیں۔ لوگوں کے پاس ان کی تعریف کرنے کے لئے لفظ تک کم پڑ گئے ہیں اور انہوں نے دانتوں تلے انگلی دبا لی ہے۔

اگر اننیا پانڈے اور وجے کی تصاویر پر صارفین کے ردعمل کی بات کی جائے تو ایک نے لکھا، ’افّ تیری ادائیں‘۔ دوسرے نے لکھا، ’آپ نے تو آگ ہی لگا دی ہے‘۔ تیسرے نے لکھا، ’گارجیس لگ رہی ہو‘۔ اسی طرح سے لوگ ان کی پوسٹ پر خوب کمنٹس کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.