Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سیف علی خان کو پہلی فلم میں کردیا گیا تھا رپلیس، یہ تھی حیران کردینے والی وجہ

 سیف علی خان میں اب فلموں اور کامیابی سے متعلق میچیورٹی نظر آتی ہے۔ لیکن ایک وقت تھا جب وہ فلموں کو سیریسلی نہیں لیتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں پہلی فلم چھوڑنی پڑ گئی تھی۔

سیف علی خان کا 52 واں یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں کئی سپرہٹ فلم دی ہیں۔ نواب اور فلمی بیک گراونڈ سے آنے والے سیف علی خان نے اپنا ایک الگ مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے رومانٹک، ایکشن اور کامیڈی یعنی ہر جانر کی فلمیں کی ہیں۔ اپنے 29 سال کے فلم کیریئر میں سیف علی خان کو سال 1994 میں آئی فلم ’یہ دل لگی‘ پاپولرٹی ملی۔ حالانکہ انہوں نے 14 مئی 1993 میں یش چوپڑا کی فلم ’پرمپرا‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ ہوئی تھی۔

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ’پرمپرا‘ سے پہلے سیف علی خان ایک فلم میں کام کر رہے تھے، لیکن ان کے اَن پروفیشنل برتاو کی وجہ سے انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس فلم کا ذکر کیا اور انہوں نے فلم چھوٹنے کی وجہ کا انکشاف کیا تھا۔ سیف علی خان نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم جوکہ انہیں چھوڑنی پڑی، وہ ’بے خودی‘ تھی۔ فلم 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔

’بے خودی‘ میں راہل رویل نے ہدایت کاری کی تھی۔ سیف علی خان اس میں لیڈ رول میں تھے۔ لیکن سیف علی خان کے اَن پروفیشنل برتاو کی وجہ سے انہیں فلم چھوڑنی پڑی۔ بالی ووڈ اور نواب فیملی سے آنے کی وجہ سے سیف علی خان اس وقت فلم میں اپنی کوئی دلچسپی نہیں ظاہر کر رہے تھے۔ اسی وجہ سے میکرس نے انہیں ایک دوسرے ڈیبیو اداکار کمال سدانا سے ریپلیس کر دیا۔

سیف علی خان نے ’ممبئی مرر‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا، ’مجھے اپنے چہرے پر دوسرا تاثر لانا تھا، جس کے ساتھ مجھے اداکاری کرنی تھی اور گانا بھی گانا تھا۔ میرے لئے چہرے پر تاثر لانا کافی مشکل بھرا تھا۔ میں نہیں کر پا رہا تھا۔ بے خودی کی ہدایت کاری اس وقت راہل رویل سنبھال رہے تھے اور کاجول میری کو اسٹار تھی‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.