Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ریپ کے الزامات پر گلوکارراہول جین نے دی صفائی، کہا-الزام بے بنیاد،اس میں کوئی سچائی نہیں

 ایک 30 سالہ خاتون ‘کاسٹیوم اسٹائلسٹ’ نے راہول کے خلاف عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔

بالی ووڈ گلوکار راہول جین نے خود پر لگائے گئے ریپ کے الزامات پر وضاحت کی ہے۔ انہوں نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ گلوکار اور موسیقار راہول جین، جن پر عصمت دری کا الزام ہے، نے کہا کہ ان پر لگایا گیا الزام مکمل طور پر بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ راہول نے کہا کہ وہ ایسے کسی بھی ’کاسٹیوم اسٹائلسٹ‘ کو نہیں جانتے اور نہ ہی انہوں نے الزام لگانے والے اسٹائلسٹ سے کبھی ایسی خدمات لی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا کر رہے تھے، جس کے لیے انہوں نے خود کو بے قصور ثابت کیا اور قانون کے ذریعے انصاف حاصل کیا۔ راہول نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے ایسی کسی خاتون سے نہیں ملے ہیں اور وہ ان نئے الزامات سے حیران ہیں۔

راہل نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر ماضی میں بھی ایسے الزامات لگائے گئے اور انہیں لگتا ہے کہ یہ الزام بھی کہیں پرانے کیس سے متاثر ہے۔

راہول جین نے کہا کہ اگر وہ لڑکی ان کے گھر آتی تو عمارت میں سیکورٹی گارڈز ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، باہر سے آنے والے لوگوں کے نام درج ہیں۔ ایسے ہی تھوڑی نہ کوئی بھی ان کے گھر آجائے گا۔ راہول نے کہا کہ وہ ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں اور وہ اس الزام کو اپنے خلاف ایک بڑی سازش کا حصہ سمجھتے ہیں۔ راہل پچھلے کچھ دنوں سے ممبئی میں نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.