Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ کے ساتھ رشتے کی وجہ سے ٹرول ہوئے کرن جوہر نے توڑی خاموشی، ایسے دیا کرارا جواب

عالیہ بھٹ کی اگلی فلموں کی بات کریں تو عالیہ پہلی بار اپنے شوہر اور بالی ووڈ سوپر اسٹار رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے ساتھ فلم برہمسترا میں نظر آئیں گی۔ فلم برہمسترا 9 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بالی ووڈ کی سوپر اسٹار عالیہ بھٹ کو فلمساز کرن جوہر نے ہندی فلم انڈسٹری میں پہلا بریک دیا۔ عالیہ نے کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا۔ عالیہ اور کرن کا رشتہ تو سب کو معلوم ہے، حالانکہ کرن جوہر کو بھی ان کی بانڈنگ کے لیے کافی ٹرول کیا جاتا ہے، جس پر فلمساز نے خاموشی توڑ دی ہے۔

غورطلب ہے کہ کرن جوہر عالیہ بھٹ کا اپنی بیٹی کی طرح خیال رکھتے ہوئے نظر آ تے ہیں۔ حال ہی میں یہ خبر بھی آئی تھی کہ عالیہ بھٹ کے حمل کی خوشخبری سن کر کرن جوہر رونے لگے تھے۔ اس درمیان، آر جے سدھارتھ کنن کے چیٹ شو میں، کرن نے کھل کر عالیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو لے کر ٹرول کیے جانے کی بات کی۔ کرن جوہر نے کہا ہے کہ آج میں نے دیکھا ہے کہ عالیہ کے ساتھ میرے بارے میں انٹرنیٹ پر بہت نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ لیکن اگر میں سچ کہوں تو مجھے عالیہ کو لے کر مجھے والدین جیسا احساس ہوتا ہے۔ میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں اور ان کا خیال رکھتا ہوں۔ ایسے میں جب آپ اتنے قریبی شخص کے حمل کی خبر سنتے ہیں تو آنسو ضرور نکل آتے ہیں۔ ایسے میں پتہ نہیں اس میں بھی لوگوں کو کیا برائی نظر آتی ہے۔

اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کی اگلی فلموں کی بات کریں تو عالیہ پہلی بار اپنے شوہر اور بالی ووڈ سوپر اسٹار رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے ساتھ فلم برہمسترا میں نظر آئیں گی۔ فلم برہمسترا 9 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس کے بعد عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم راکی ​​اور رانی کی لو اسٹوری میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں عالیہ کے ساتھ ہندی فلموں کے اداکار رنویر سنگھ(Ranveer Singh) مرکزی کردار میں موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.