کرینہ سیف کے لاڈلے تیمور علی خان نے دیکھی پہلی ہندی فلم، اس ایکٹر کے ہوگئے فین
فلم بھول بھولیا 2 میں کارتک اور کیارا کے علاوہ تبو، راجپال یادو، سنجے مشرا جیسے اداکار مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم نے اس طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں کہ اب شائقین کو اس کے تیسرے حصے کا بھی انتظار ہے۔
:پچھلے دنوں کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی فلم ‘بھول بھولیا 2’ کا جادو سب پر چھایا رہا۔ فلم نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس فلم کو بچوں سے لے کر بوڑھے تک سبھی نے دیکھا اور لطف اٹھایا۔ نہ صرف عام لوگ بلکہ پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب تیمور علی خان بھی اس فلم کے بڑے مداح بن گئے ہیں۔
دراصل، حال ہی میں، کرینہ کپور(Kareena Kapoor) کو ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے تیمور علی خان (Taimur Ali Khan)کے بارے میں بہت سی باتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ کرینہ کپور ان دنوں اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم اسی دن سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے اپنے خاندان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جیہ علی خان کے بارے میں کافی باتیں کیں۔ کرینہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پانچ سالہ تیمور نے پہلی بار کسی بالی ووڈ میں دیکھا ہے۔ وہ بھی کرینہ کپور اور سیف علی خان کا نہیں بلکہ کارتک آریان کی۔
کرینہ کپور نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ حال ہی میں تیمور والد سیف علی خان کے ساتھ پہلی ہندی فلم دیکھنے سینما گئے تھے اور انہوں نے جو فلم دیکھی وہ کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی فلم ’بھول بھولیا 2‘ تھی۔ کرینہ نے مزید بتایا کہ تیمور علی خان کو وہ فلم بہت پسند آئی، کرینہ کے مطابق تیمور کو ہارر فلمیں پسند ہیں۔ اب وہ بار بار کرینہ سے فلم کی کہانی سنانے کو کہتے ہیں۔