اداکارہ عرفی جاوید کی بگڑی طبعیت، اسپتال میں بھرتی، جانئے تازہ اپڈیٹ
بگ باس او ٹی ٹی فیم عرف جاوید نے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے ۔ ادھر خبر ہے کہ عرفی جاوید اسپتال میں داخل ہیں۔
ی وی اداکارہ عرفی جاوید سوشل میڈیا پر اپنے اترنگی فیشن سینس کی وجہ سے چھائی رہتی ہیں۔ اکثر ان کے لکس سوشل میڈیا پر تہلکہ مچاتے رہتے ہیں ۔ بگ باس او ٹی ٹی فیم عرف جاوید نے سوشل میڈیا کا درجہ حرارت بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے ۔ ادھر خبر ہے کہ عرفی جاوید اسپتال میں داخل ہیں۔ جانکاری کے مطابق عرفی جاوید کچھ عرصے سے بیمار تھیں، انہیں تیز بخار تھا اور الٹیاں بھی آرہی تھیں ، جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
پورٹ کے مطابق گزشتہ 3-4 دنوں سے عرفی جاوید کو الٹی ہو رہی تھی اور انہیں تیز بخار بھی تھا۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اور سوشل میڈیا سنسیشن کو 104 بخار تھا، جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عرفی جاوید کے کچھ ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے، تاکہ معلوم ہوسکے کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔