دبئی میں چھٹیاں مناکر لوٹے کیارا-سدھارتھ، دونوں کا ویڈیو دیکھ کر فینس کا آیا دل
سدھارتھ ملہوترا نے بہت خوبصورت انداز میں کیارا کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس میں وہ کیارا کے ساتھ نظر آئے۔ اس کے ساتھ سدھارتھ نے ایک پیارا پیغام بھی لکھا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی بالی ووڈ کے ایسے ستارے ہیں، جن کا رشتہ خبروں میں رہتا ہے۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کو آفیشل نہیں کیا ہے لیکن دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ ان دنوں کیارا اور سدھارتھ دبئی کی چھٹیوں پر تھے۔ یہاں اداکارہ نے اپنی 30ویں سالگرہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ منائی اور اب دونوں ممبئی واپس آگئے ہیں۔ حال ہی میں دونوں کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس موقع کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا دونوں ممبئی ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران، دونوں چہرے پر ماسک لگائے ہوئے اور سیاہ لباس میں نظر آئے۔ مداح دونوں کی اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں کئی لوگوں نے سدھارتھ اور کیارا کو بیسٹ کپل قرار دیا ہے اور کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں کو اب شادی کر لینی چاہیے۔
ان دونوں کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا، ‘ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا الگ ہی خوشی ہے۔’ ایک اور مداح نے لکھا، ‘سڈ کیارا کی ٹوئننگ گیم ۔’ اسی طرح کچھ مداحوں نے لکھا، ‘بیسٹ کپل’ اور ‘کیوٹ کپل’۔ اس کے علاوہ ایک مداح نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے دونوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟