عالیہ بھٹ نے پہلی مرتبہ بے بی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے کرایا ایسا فوٹوشوٹ،تصاویر وائرل
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں وہ پہلی مرتبہ کھل کر اپنا بے بی بمپ فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ کی تصاویر پر لوگ کمنٹ کرکے پیار کا اظہار کررہے ہیں ۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ جب حاملہ ہونے کے بعد بارے میں بتایا تھا تب ان کے فینس کے ساتھ قریبی بھی کافی خوش ہوگئے تھے ۔ اداکارہ نے حاملہ ہونے کے باوجود کام کرنا جاری ہے ۔ اداکارہ نے کام کے درمیان فینس کیلئے وقت نکالا اور انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کیں ۔
عالیہ تصاویر میں بے جھجھک ہوکر اپنے بے بی بمپ کو فلانٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے بھورے رنگ کی ڈریس پہن رکھی ہے ۔
عالیہ نے الگ الگ انداز میں کیمرے کیلئے پوز دئے ۔ اداکارہ کی تصویریں وائرل ہوگئی ہیں ۔