Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

حاملہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کا کوٹ پہن کر کرایا ایسا فوٹوشوٹ، فینس رہ گئے دنگ

 عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر جتنی زیادہ سرگرم رہتی ہیں، ان کے شوہر رنبیر کپور اتنے ہی سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں۔ لیکن عالیہ شادی کے بعد سے اپنی تصویروں یا ویڈیوز کے ذریعہ رنبیر سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘ڈارلنگس’ کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں۔ عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے فینس کو ٹریٹ دیتی رہتی ہیں۔ جلد ہی ماں بننے والی عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی دو خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ لیکن ان تصویروں کے لئے انہیں چوری کرنی پڑی ہے اور انہوں نے خود ہی اس کا انکشاف سوشل میڈیا پر کیا ۔

عالیہ نے اپنے فوٹو شوٹ کی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فوٹو شوٹ کے لئے گھر سے باہر گئے اپنے شوہر رنبیر کپور کی الماریوں کو انہوں نے کھنگالا اور ان کا کوٹ چوری کر کے ڈارلنگس کی تشہیر کے لئے اپنا لُک مکمل کیا۔

انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن لکھا: ‘جب شوہر دور ہیں، میں نے آج اپنا لک مکمل کرنے کے لئے ان کا بلیزر چرا لیا ہے – شکریہ میرے ڈارلنگس ۔

انہوں نے اپنے لک کو نیوڈ میک اپ اور کھلے بالوں کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ عالیہ اس سادہ انداز میں بھی کافی گلیمرس اور اسٹائلش لگ رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.