جب سلمان خان نے اس ایکٹریس کو بتایااپنے لئے پرفیکٹ دلہن، اداکارہ نے کہاتھا-وہ مذاق کر رہے ہوں گے۔
سلمان خان آج کل اپنی آنے والی فلموں کبھی عید کبھی دیوالی اور ٹائیگر 3 کو لے کر کافی مصروف ہیں۔ کترینہ کیف ایک بار پھر ان کے ساتھ ٹائیگر 3 میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم سال 2023 کی عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
سلمان خان بالی ووڈ میں کسی نہ کسی بات کو لے کر زیر بحث رہتے ہیں۔ فینس ان کی ہر اپڈیٹ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ سلمان سے اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ وہ کب دولہا بن رہے ہیں؟ ان کے مداح ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان خود کس سے شادی کرنا پسند کریں گے؟
اپنی دلہن کے سوال پر سلمان خان نے چند سال قبل کہا تھا کہ وہ پریتی زنٹا سے شادی کرنا چاہیں گے۔ دراصل یہ بات کئی سال پہلے ہوئی تھی، جب سلمان خان اور پریتی زنٹا بیرون ملک سے چھٹیاں منا کر ایک ساتھ واپس آئے تھے۔ اس وقت سلمان سے ایک انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ شادی کے لیے کونسی لڑکی پسند کریں گے؟
سلمان خان نے اپنے انداز میں جواب دیا کہ اگر مجھے شادی کے لیے پرفیکٹ لگتا ہے تو وہ پریتی زنٹا ہے۔ سلمان کا جواب اس وقت کافی چرچا میں رہا تھا۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سلمان اور پریتی کے درمیان کوئی پوشیدہ ریلیشن تو نہیں ہے۔
جب ڈمپل گرل پریتی زنٹا سے سلمان خان کے اس جواب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سلمان مذاق کر رہے ہوں گے۔ آپ کو بتادیں کہ سلمان اور پریتی زنٹا نے ہر دل جو پیار کرے گا، دل نے جسے اپنا کہا اور جانیمن جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ فینس کو بھی دونوں کی کیمسٹری بہت پسند آئی۔