Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پریگننسی کے بعدانیتا حسنندانی کو کام پر واپسی کرنے میں ہورہی پریشانی،کہا-مجھے نہیں پتہ تھا کہ۔۔

 انیتا حسنندانی ’یہ ہیں محبتیں‘ کے علاوہ ’ناگن‘ سیریل میں بھی نظر آچکی ہیں۔ یہی نہیں، وہ ’کرشنا کاٹیج‘ اور ’سمورائی‘ جیسی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

اداکارہ انیتا حسنندانی ریڈی(Anita Hassanandani Reddy)آخری بار ‘یہ ہے محبتیں'(Yeh Hai Mohabbatein) میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد اداکارہ پہلی بار حاملہ ہوئیں اور 10 فروری 2021 کو انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کا نام آراو ریڈی (Aaravv Reddy) رکھا گیا۔ حمل اور ڈیلیوری کے بعد انیتا اداکاری کی دنیا سے دور ہو گئی تھیں اور اپنے بچے کی دیکھ بھال میں مصروف تھیں۔ تاہم اب اداکارہ نے دوبارہ کام پر واپسی کا فیصلہ کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس بار ان کے لیے یہ کام آسان نہیں ہے۔

ہم سبھی جانتے ہیں کہ ایک ماں کے لیے بچے اور کام کو سنبھالنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ انیتا بھی اس مرحلے سے گزر رہی ہیں۔ حال ہی میں انیتا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے آراو کے ساتھ کچھ پیاری تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ پیارے کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران انیتا سفید رنگ کے سوٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، جب کہ شارٹس اور سفید ٹی شرٹ میں ان کے لاڈلے اپنی خوبصورتی سے سب کا دل چرا رہے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انیتا نے حمل کے بعد کام پر واپس آنے میں اپنی مشکلات کے بارے میں بتایا ہے۔

انیتا حسنندانی نے کیپشن میں لکھا، ’’آڈیشن دینے کے بعد میرے بو (بیٹے) کے ساتھ کو ’پیکابو لمحات‘۔ ایک اداکار کی جدوجہد حقیقی ہوتی ہے۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ، پریگننسی کے بعد کام پر واپس آنا اتنا مشکل ہوگا۔ میں کیا کہہ سکتی ہوں… شروع سے شروع کرنے کے لیے مجھے نیک خواہشات دیں۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.