Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ساڑی میں دیسی اور گلیمر دونوں کا تڑکا لگاتی ہیں کیرتی سینن، دیکھیں خوبصورت تصاویر

 کیرتی سینن بالی ووڈ کی سب سے مشہور اور خوبصورت اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے آج اپنا 32 واں برتھ ڈے سیلبریٹ کیا ہے۔ کیرتی سینن جتنی بہترین اداکارہ ہیں، اتنا ہی عمدہ ان کا فیشن سینس ہے۔ کیرتی سینن ساڑی میں اپنا دیسی اور گلیمرس انداز دونوں بخوبی دکھانا جانتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن آج اپنا 32واں یوم پیدائش سیلبریٹ کر چکی ہیں۔ کیرتی سینن اپنی پہلی فلم ‘ہیروپنتی‘ کے بعد سے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سارٹو ریئل سینس کے لئے بھی سرخیوں میں رہی ہیں۔ وہ اپنے آوٹ فٹس سے فینس کو حیران کردیتی ہیں۔ کیرتی سینن ویسے تو ہر لُک میں ایلیگنٹ لُک اور اسٹائل فلانٹ کرتی ہیں، لیکن ساڑی میں وہ اپنا الگ انداز دکھاتی ہیں۔

کیرتی سینن کو ساڑی سے بے حد پیار ہے۔ اکثر بڑے مواقع پر وہ ساڑی کو پہننا پسند کرتی ہیں۔ اس میں ان کا ٹریڈیشنل اور دیسی لُک نظر آتا ہے۔

کیرتی سینن نے حال ہی میں فالگنی شین پیکاک کے ذریعہ ڈیزائن کی گئی گولڈن ساڑی میں دکھائی دی تھیں۔ انہوں نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا تھا۔

اس تصویر میں کیرتی سینن نے میجنٹا پنک سلک ساڑی کو کیری کیا ہوا ہے۔ گرین بارڈر والی اس ساڑی میں کیرتی سینن کا ٹریڈیشنل اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کیرتی سینن اس میں ٹرانسپیرنٹ ساڑی پہنے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے میچنگ بیک لیس بلاوز کیری کیا ہوا ہے، جو ان کے گلیمرس لُک کو دکھاتا ہے۔

 کیرتی سینن فلوور پرنٹ والی ساڑی میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس میں ان کا ایلیگنٹ اور پازیٹیو لُک دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کیرتی سینن نے فلم ’پانی پت‘ میں مہاراشٹرین ساڑی پہن رکھی تھی۔ اس ساڑی میں انہوں نے فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ اس میں وہ پوری طرح ایک دیسی لُک میں نظر آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.