ہما قریشی ایک دن پہلے منا رہی ہیں برتھ ڈے، مہمانوں کے لئے رکھی یہ خاص تھیم
ہما قریشی (Huma Qureshi) بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ یہ سال ان کے لئے بے حد خاص رہا ہے۔ ہما قریشی اپنی بہترین اداکاری کے لئے جانی جاتی ہیں۔ ہما قریشی اس سال مصروف ہونے پر بھی اپنے یوم پیدائش کو خاص اور یادگار بنانے جا رہی ہیں۔ ہما قریشی ایک کول اور دلچسپ برتھ ڈے بیش کی تیاری کر رہی ہیں۔
ہما قریشی 28 جولائی کو 36 سال کی ہوجائیں (Happy Birthday Huma Qureshi) گی۔ جمعرات کو اداکارہ کا یوم پیدائش ہے، لیکن ہما قریشی اپنا یوم پیدائش ایک دن پہلے ہی منا رہی ہیں۔ اس کی وجہ ان کا ورک کمٹمنٹ ہے۔ ہما قریشی 28 کو اپنے ایک پروجیکٹ میں مصروف رہنے والی ہیں۔ ای ٹائمس کی رپورٹس کے مطابق، ہما قریشی ایک دن پہلے، 27 جولائی (آج) کو یوم پیدائش منائیں گی اور وہ اس کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔
اداکارہ کے ایک قریبی نے ای ٹائمس کو بتایا کہ ہما قریشی نے اس سال ایک کول اور دلچسپ برتھ ڈے بیش کی تیاری کی ہے۔ ہما قریشی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا، ’ہما قریشی27 جولائی کو اپنے یوم پیدائش کی پلاننگ کر رہی ہیں کیونکہ وہ اپنے خاص دن کو یادگار بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور فیملی کے لوگوں کے ساتھ کچھ کوالٹی ٹائم گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال پارٹی کی تھیم ایتھلیزر ہے۔ ان کے مہمانوں کو کول اور آرام دہ کپڑے پہننے کے لئے کہا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پارٹی ایک گیمنگ جگہ پر ہوسٹ کی جائے گی، جہاں مہمان گیم کھیل سکیں اور دلچسپ چیزیں کرسکیں گے۔ یہ دیکھنا یقینی طور پر دلچسپ ہوگا کہ کون اسٹائلش، لیکن آرام دہ ایتھلیزر آوٹ فٹ میں آتا ہے۔