شویتا تیواری نے دیسی لُک میں لگایا گلیمرس کا تڑکا، لال ساڑی میں نظر آئیں خوبصورت
شویتا تیواری (Shweta Tiwari) نے انسٹا گرام پر اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ لال رنگ کی ساڑی پہنے نظر آرہی ہیں۔ نیٹجنس ان کی اداوں پر فدا ہو رہے ہیں اور کمنٹ کرکے ان کے لئے اپنے پیار کا اظہار کر رہے ہیں۔ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔
شویتا تیواری (Shweta Tiwari) بڑے اچھے سے جانتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو کس طرح متاثر کیا جاتا ہے۔ وہ نیٹجنس کے ساتھ انٹرکشن کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔ انہوں نے اس بار اپنے ساڑی لُک سے فینس کا دھیان کھینچا ہے، جو ان کے خوبصورت انداز کے قائل ہو رہے ہیں۔
شویتا تیواری نے کچھ گھنٹے پہلے انسٹا گرام پر اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جسے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔
شویتا تیواری نے لال رنگ کی رفل ساڑی کو پورے بازو کے بلاوز کے ساتھ پہنا ہے۔ اداکارہ کا دیسی انداز نیٹجنس کو بہت پسند آگیا ہے۔
شویتا تیواری کو کالے رنگ کی بندی کے ساتھ کانوں میں گول بناوٹ کے جھمکے پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کی تصویر وائرل ہو رہی ہیں۔