Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھوجپوری اداکارہ مونا لیزا نے لال ساڑھی پہن کر ڈھایا قہر، لُک پر دیوانے ہوئے فینس

ماتھے پر مانگ ٹیکا، بڑے جھمکے اور سرخ بندی کے ساتھ انہوں نے اپنا لُک مکمل کیا ہے۔ ویڈیو میں مونالیسا کا یہ روایتی انداز مداحوں کے دلوں کی دھڑکن بڑھا رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مونالیسا کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ پسند کر چکے ہیں۔ اس ویڈیو پر مداح مسلسل تبصرے کر رہے ہیں۔

بھوجپوری اداکارہ (Bhojpuri Actress) مونالیسا (Monalisa) کا نام انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے۔ مونالیسا اب بھوجپوری سنیما سے لے کر ٹی وی کا بڑا چہرہ بن چکی ہیں۔ مونالیسا کے مداح اب ملک بھر میں موجود ہیں۔ مونالیسا (Monalisa) نے کئی ہٹ بھوجپوری فلموں میں کام کیا ہے۔ ادھر اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

مونالیسا مداحوں میں اپنا کریز برقرار رکھنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ اس درمیان، اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں مونالیسا ساڑھی میں نظر آ رہی ہیں۔ لال رنگ کی ساڑھی پہنے مونالیسا بلا کی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ویڈیو میں مونالیسا ساڑھی پہنے کیمرے کے سامنے زبردست پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں مونالیسا کے لُک کے ساتھ بیک گراؤنڈ میں ‘روپ سہانا لگتا ہے چاند پرانا لگتا ہے’ گانا بجتا سنائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں مونالیسا ٹیوب بلاؤز کے ساتھ سرخ رنگ کی چمکیلی ساڑھی پہنے کیمرے کے سامنے ایک سے بڑھ کر ایک گلیمرس پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.