Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مانیتا دت کے برتھ ڈے پر سنجے دت نے لکھا دل کو چھولینے والا پوسٹ، کہا-تمہی ہو جینے کی وجہ

سنجے دت (Sanjay Dutt) نے اپنی بیوی مانیتا دت (Manyata Dutt) کے یوم پیدائش پر بے حد خوبصورت لفظوں میں تعریف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ سنجے دت کے الفاظ سے واضح ہے کہ مانیتا دت نے ان کی زندگی کو سنوار دیا ہے۔

ے دت (Sanjay Dutt) اور مانیتا دت (Manyata Dutt) بالی ووڈ اداکار پاور فُل جوڑا مانے جاتے ہیں۔ بھلے ہی سنجے دت اور مانیتا دت کے درمیان عمر میں کافی فرق ہے، لیکن دونوں کی محبت غضب کی ہے۔ مانیتا دت سے شادی کے بعد سنجے دت کی بے ترتیب زندگی میں بھی کافی ٹھہراو آیا ہے، یہ خود اداکار بھی مانتے ہیں۔ اسی لئے مانیتا دت کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کی یوم پیدائش سے بہتر کیا دن ہو سکتا ہے۔ سنجو بابا نے سوشل میڈیا پر ایک دل چھو لینے والا نوٹ لکھ کر اپنی شریک حیات (لائف پارٹنر) کو مبارکباد دی ہے۔

ے دت نے انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر مانیتا دت کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں سنجے دت نے مانیتا دت کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے۔ مانیتا دت بے حد خوش لگ رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ہی سنجے دت نے لکھا، ’مجھے اور میری فیملی کو آگے بڑھانے کی وجہ تم ہو… تم ایک انکریڈیبل پرسن ہو، اس کے لئے شکریہ اور تم یہ ہمیشہ دھیان رکھتی ہو کہ میں آگے جو بھی کروں سب سے اچھا کروں۔ ’ہیپی برتھ ڈے مام مانیتا دت‘۔

سال 2020 میں جب سنجے دت کو کینسر ہوا تھا تب بھی مانیتا دت نے اداکار کو ذہنی طور پر سہارا دیا اور مضبوطی کے ساتھ ڈٹی رہیں۔ علاج کے دوران سنجے دت کی ہمت اور حوصلہ بڑھاتی رہیں، نتیجتاً سنجے دت پوری طرح صحتیاب ہوگئے اور پھر سے فلم انڈسٹری میں ایک کے بعد ایک پروجیکٹس میں مصروف چل رہے ہیں۔ آج ان کی فلم ‘شمشیرا‘ ریلیز ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.