سلمان خان اپنی سیکورٹی میں نہیں چاہتے کوئی چوک، دھمکی ملنے کے بعد اٹھایا بڑا قدم
سلمان خان (Salman Khan) نے انہیں اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد بندوق کے لائسنس کے لئے درخواست دی ہے۔ خبروں کی مانیں تو سلمان خان آج 22 جولائی کو ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچے اور بندوق لائسنس کے لئے پولیس افسر وویک فنسالکر سے ملاقات کی۔
سلمان خان (Salman Khan) اور ان کے والد کو جون کی شروعات میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ اداکار نے دھمکی ملنے کے بعد سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ اداکار نے بندوق کے لائسنس کے لئے درخواست دی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو دھمکی، سدھو موسے والا کے قتل کے کچھ دنوں بعد ملی تھی، جن کی 29 مئی کو پنجاب کے منسا میں گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، سلمان خان آج 22 جولائی کو ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچے اور بندوق کے لائسنس سے متعلق پولیس افسر وویک پھنسالکر سے ملے۔ سلمان خان اپنی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کی سیکورٹی کے لئے بندوق رکھنا چاہتے ہیں۔
خبروں کی مانیں تو سلمان خان فزیکل ویریفیکیشن کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لائسنسنگ اتھارٹی کے سامنے پہنچے تھے۔ سلمان خان اور اور ان کے والد سلیم خان کو جون کی شروعات میں ایک دھمکی بھرا خط ملا تھا، جس کے کچھ ہی دنوں بعد سدھو موسے والا کی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے لوگوں نے گولی مار کرقتل کردیا تھا۔