Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ارجن کپور کے ساتھ وائرل ہوئیں تارا ستاریہ کی تصاویر، نظر آئی دونوں کی شاندار کیمسٹری

ارجن کپور (Arjun Kapoor) اور تارا ستاریہ (Tara Sutaria) پہلی بار ایک ساتھ فلم ‘ایک ویلین ریٹرنس‘ (Ek Villain Returns) میں نظر آئیں گے۔ شوٹنگ کے دوران لی گئی خوبصورت تصاویر کو تارا ستاریہ نے شیئر کرکے دل کی بات کہی۔

بالی ووڈ اداکارہ تارا ستاریہ (Tara Sutaria) ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم ’ایک ولین ریٹرنس‘ (Ek Villain Returns) سے متعلق سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔  تارا ستاریہ نے سوشل میڈیا پر ارجن کپور کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کیا ہے۔

تارا ستاریہ نے انسٹا گرام پر کئی بی ٹی ایس تصویر شیئر کی ہیں۔ پہلی بار تارا ستاریہ ارجن کپور کے ساتھ کام کر رہی ہیں، پہلی ہی فلم میں دونوں کے درمیان کمال کی بانڈنگ نظر آرہی ہے۔

تارا ستاریہ نے ’ایک ویلین ریٹرنس‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر کو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا، ’یہ ہم ہیں۔ آپ ہمیں کئی بار بھوکا، ایک دوسرے کے گلوں پر چکوٹی کاٹتے ہوئے، پھر سے ہنگری، خطرناک کہانیاں سناتے (اور پاگلوں کی طرح ہنستے ہوئے) ایک دوسرے کے لئے بے کار کے نک نیم بناتے ہوئے پائیں گے‘…۔

تارا ستاریہ نے مزید لکھا، ’اور پھر ہم بحث کریں گے کیونکہ ہمیں اور کھانا چاہئے/ایک جھپکی۔ ارجن کپور ہم ایسے کیسے ہیں‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.