Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عرفی جاوید جب خود کو ختم کردینا چاہتی تھیں، زندگی سے آچکی تھیں تنگ

عرفی جاوید (Urfi Javed) سوشل میڈیا سینشیسن بن چکی ہیں۔ اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی عرفی جاوی نہ صرف بولڈ اور بنداس ہیں، بلکہ اپنے حساب سے زندگی جی رہی ہیں۔ عرفی جاوید نے اپنی زندگی کے بارے میں حیران کرنے والا انکشاف کیا ہے۔

عرفی جاوید آج کسی کی پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالورس ہیں۔ اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے کئی بار بالی ووڈ سیلبس کے درمیان بھی عرفی جاوید کی چرچا ہوتی ہے۔ رنویر سنگھ تو انہیں فیشن آئیکن بتا چکے ہیں۔ عرفی جاوید آج بھلے ہی پاپولر ہیں، لیکن اپنی پہچان بنانے کے لئے انہوں نے کافی مشکل بھرے حالات کا سامنا کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید نے اپنی زندگی کے کئی راز سے پردہ اٹھایا۔

عرفی جاوید نے اسپاٹ بوائے کو دیئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ‘ایک وقت ایسا تھا کہ جب میں پارک میں سو جایا کرتی تھی، کیونکہ میرے پاس گھر نہیں تھا۔ کچھ دن میں دوستوں (فرینڈس) کے گھر پر بھی رہی ہوں‘۔

عرفی جاوید نے بتایا ‘اتنا ہی نہیں سردیوں کے دنوں میں میں بغیر لحاف (رضائی) کے فرش پر سوتی تھی۔ آج میرے پاس سب کچھ ہے۔ جدوجہد کے دوران کئی بار ایسا ہوا کہ میں نے خود کو ختم کرنے کے بارے میں بھی سوچا‘۔

عرفی جاوید اپنے جدوجہد کے دوران ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ‘جب آپ کے پاس پیسے نہیں ہوتے ہیں تو خود کشی کرنے کا خیال آتا ہے، لیکن میں اس حالات سے نکل پائی کیونکہ میں جینے میں یقین کرتی ہوں‘۔

عرفی جاوید نے بتایا، ‘آج جب گزشتہ دنوں کو یاد کرتی ہوں تو خود کو بلیسڈ مانتی ہوں کہ میں نے حالات کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ اس کے لئے خود پر فخر بھی محسوس کرتی ہوں‘۔

عرفی جاوید کی مانیں تو لوگوں نے انہیں کافی نیچا دکھانے کی کوشش کی، گندی گندی باتیں کی… انہیں غریب بتاتے ہوئے حوصلہ توڑا کہ تو ہمیشہ سائیڈ رول ہی کرتی رہ جائے گی۔

عرفی جاوید نے مزید بتایا کہ ’جب جب کسی نے مجھے نیچے گرانے کی کوشش تو اس چیز نے مجھے اور مضبوط بنایا‘۔واضح رہے کہ عرفی جاوید اپنے دم پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا مشہور نام بن چکی ہیں۔ عرفی جاوید کو ان کے ڈریس کی وجہ سے کئی بار ٹرول کیا جاتا ہے، لیکن اداکارہ ان باتوں سے بے پرواہ اپنی ہی دھن میں ایک اور دھماکہ دار ڈریس میں نظر آتی ہیں۔اپنے آوٹ فٹس کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی عرفی جاوید کو ایک حصولیابی حاصل ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں ایشیا میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے سیلبس میں عرفی جاوید کو شامل کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.