کے ایل راہل- اتھیا شیٹی کو لیکر پھر آئی یہ خبر، اگلے سال کریں گے شادی
حال ہی میں، اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہل اگلے تین ماہ میں شادی کرنے والے ہیں۔ اتھیا اس خبر کی وجہ سے کافی سرخیاں بنی تھیں۔ اس خبر کے حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مضحکہ خیز پوسٹ لکھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ اگلے 3 ماہ میں ہونے والی شادی میں مدعو کیا جائے گا۔ Lol’.
اتھیا شیٹی (Athia Shetty) اور کرکٹر کے ایل راہل (K L Rahul) کی شادی کو لے کر شروع ہونے والی خبریں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ اتھیا اور راہل اگلے تین ماہ میں شادی کرنے والے ہیں اور اس کی تیاریاں بھی جاری ہیں لیکن اپنی شادی کی اس خبر پر اتھیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرکے اس کی تردید کی تھی۔ اس کے باوجود ایک بار پھر خبریں آرہی ہیں کہ دونوں اس سال نہیں بلکہ اگلے سال شادی کرنے والے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہل کے رشتے کے چرچے کافی عرصے سے ہو رہے ہیں۔ دونوں کو اکثر ممبئی میں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ اتھیا راہل ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔
ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اگر اتھیا یا راہول کے خاندان نے اس پلان کو تبدیل نہیں کیا، تو اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ اتھیا اور راہول 2023 کے ابتدائی مہینوں میں جنوری یا فروری میں شادی کر لیں گے۔