مس یونیورس کا فیشن سینس ہے سب سے جدا، للت مودی کو ڈیٹ کرنے کی وجہ سے ہیں سرخیوں میں
سشمتا سین نے سال 2004 میں مس یونیورس بننے کے بعد پوری دنیا میں نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ وہ لوگوں کے دلوں پر آج بھی راج کرتی ہیں۔ بات اداکاری کی ہو یا ذاتی زندگی کی، ہر کوئی ان کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے دو پیاری بچیوں کو بھی گود لیا۔ آپ کو بتا دیں کہ ان دنوں سشمتا سین للت مودی کو مبینہ طور پر ڈیٹ کر رہی ہیں اور اسی وجہ سے وہ سرخیوں میں ہیں۔‘
اگر آپ اسٹرگلنگ ماڈل ہیں یا آڈیشنس کے لئے پورٹ فولیو تیار کرنا چاہتی ہیں یا پھر آپ نائٹ پارٹی میں سب سے خاص دکھنا چاہتی ہیں تو سشمتا سین کی طرح سلٹ ڈریس اور اوپن ہیئر لُک ٹرائی کریں۔ کھلے بالوں میں آپ گلیمرس نظر آئیں گی۔
اگر آپ سمندر کنارے یا کسی سمندر پر چھٹیاں گزارنے کا پلان بنا رہی ہیں تو آپ سشمتا سین کا یہ لُک ٹرائی کرسکتی ہیں۔ پرنٹیڈ ڈریس، کھلے بال اور گگلس کیری کریں۔ یقیناً آپ فوٹو جینک لگیں گی۔
سشمتا سین ٹریڈیشنل ڈریس میں بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔ آپ فُل سلیو بلاوز کے ساتھ ساڑی پہن کر ڈے فنکشن اٹینڈ کرسکتی ہیں۔ سشمتا سین نے اس ساڑی کے ساتھ ہیوی نیک پیس پہنا ہے۔ آپ چاہیں تو چوکر بھی پہن سکتی ہیں۔