Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

—روہمن شال نے کہا’ہنسنے سے اگر تمہیں سکون مل جائے تو

روہمن شال اور سشمیتا سین کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں تھے۔ اکثر یہ دونوں جوڑے ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے ہوئے دیکھے جا سکتے تھے۔ چاہے وہ عوامی جگہ ہو یا سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اور سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کے درمیان تعلقات کی بحث تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہر کوئی ان کے رشتے کے بارے میں مختلف ردعمل دے رہا ہے۔ ساتھ ہی ایک طبقہ سشمیتا اور للت مودی کی ڈیٹنگ کا بھی مذاق اڑا رہا ہے۔ ایسے میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال نے اشاروں کنایوں میں ٹرولرز کو کرارا جواب دیا ہے۔

دراصل، سشمیتا سین اور للت مودی اپنے رشتے کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی ٹرول ہو رہے ہیں۔ اس درمیان، سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوری شیئر کی ہے۔ روہمن شال کی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کسی پر ہنسنے سے اگر تم کو سکون مل جائے، تو ہنس لینا۔ کیونکہ پریشان وہ نہیں بلکہ تم ہو۔‘ روہمن نے اس پوسٹ میں کسی کا ذکر نہیں کیا ہے۔ لیکن اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ٹرولر پر نشانہ لگا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.