Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

روہمن شال سے بریک اپ کے بعد للت مودی کو ڈیٹ کر رہی ہیں سشمیتا سین نہیں کی ہے شادی

دراصل، للت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دو ٹویٹس کیے ہیں۔ پہلے ٹوئٹ میں للت نے سشمیتا کو ‘بیٹر ہاف’ بتاتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن لکھا، جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین (Sushmita Sen) ایک بار پھر اپنی محبت کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ سشمیتا سین کچھ عرصے سے روہمن شال کے ساتھ بریک اپ کو لے کر چرچا میں تھیں۔ روہمن سے بریک اپ کے بعد اب سشمیتا للت کمار مودی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ للت مودی (Lalit Kumar Modi) نے خود اطلاع دی ہے کہ وہ اور سشمیتا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

دراصل، للت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دو ٹویٹس کیے ہیں۔ پہلے ٹوئٹ میں للت نے سشمیتا کو ‘بیٹر ہاف’ بتاتے ہوئے ایک خوبصورت کیپشن لکھا، جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔ پہلے ٹویٹ میں للت نے لکھا، ‘فیملی کے ساتھ مالدیپ، سارڈینیا کا دورہ ختم کرنے کے بعد واپس لندن۔ میری ‘بیٹر ہاف’ سشمیتا سین کے ساتھ ایک نئی شروعات۔۔۔ آخر کار ایک نئی زندگی۔ آج میں چاند پر ہوں۔

للت کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہوا اور لوگوں نے سمجھا کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔ تاہم اس ٹویٹ کے بعد للت نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر ایک اور ٹویٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے شادی نہیں کی ہے بلکہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.