جینیفر ونگیٹ نے برسوں بعد بیان کیا شوہر سے طلاق کی تکلیف، لوگوں نے کروایا بے چارگی کا احساس
کرن سنگھ گروور کے ساتھ طلاق کے بعد جینیفر ونگیٹ کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں کی ملاقات ٹی وی شو ‘دل مل گئے’ کے دوران ہوئی تھی۔ کچھ سال ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے 2012 میں شادی کر لی۔ لیکن سال 2014 میں ہی طلاق ہوگئی۔
ٹی وی کی مشہور اداکارہ جینیفر ونگیٹ (Jennifer Winget) اس وقت کافی چرچے میں تھیں جب انہوں نے کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی، پھر طلاق کے بعد بھی وہ سرخیوں میں رہیں، اداکارہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، جینیفر نے کرن کے ساتھ طلاق کے بعد کی مشکل صورتحال کے بارے میں کھل کر اپنے درد کا اظہار کیا۔ جینیفر جلد ہی OTT پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی۔
جینیفر ونگیٹ ایک خوبصورت اور سنجیدہ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ جب جینیفر اور کرن سنگھ گروور نے علیحدگی اختیار کی تو وہ بری طرح ٹوٹ گئی تھیں۔
جینیفر نے طویل عرصے بعد اپنی طلاق کے بعد کی صورتحال کے بارے میں بتایا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ‘میں اتنی الجھی ہوئی تھی کہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ کیا کروں اور کیا کہوں’۔
جینیفر وِنگیٹ طلاق کے بعد اس قدر بے چین تھیں کہ انہوں نے گھر سے نکلنا ہی چھوڑدیا ۔ اداکارہ نے بتایا کہ ‘میرے دوست مجھے باہر گھومنے جانے کے لیے کہتے تھے لیکن میں جانا نہیں چاہتی تھی’۔
جینیفر نے بتایا کہ میں جب بھی باہر جاتی تو لوگ مجھے ترس کی نظروں سے دیکھتے تھے۔ میں ان کی نظروں میں بے چاری بن گئی تھی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی تھی۔