فون صاف کرتے ہوئے عرفی نے کاٹ لیا اپنا انگوٹھا، پھر کیا کچھ ایسا کہ چونک جائیں گے آپ
عرفی جاوید کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر کچھ لوگ عرفی کو ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں عرفی کے لُک کے بارے میں بات کریں تو عرفی جاوید پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے نظر آ رہی ہیں۔
بگ باس او ٹی ٹی فیم عرفی جاوید اپنے فیشن سینس کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ عرفی کا نرالا انداز انہیں ہمیشہ سرخیوں میں رکھتا ہے۔ عرفی (Urfi Javed New Look) مغربی اور بعض اوقات روایتی لباس کے ساتھ تجربہ کرتی رہتی ہیں،لیکن عرفی جاوید ہر روز پاپارازی پر اپنے مضبوط لُک کے ساتھ موجود رہتی ہیں۔ اس دوران عرفی نے اپنے ہاتھ کاٹے جانے کی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
عرفی جاوید لوگوں میں اپنے بارے میں کریز برقرار رکھنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی۔ دراصل عرفی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں عرفی اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ عرفی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فون صاف کرتے وقت ان کا انگوٹھا کٹ گیا ہے۔
ساتھ ہی اس ویڈیو میں عرفی کیمرے کے سامنے اپنا کٹا ہوا انگوٹھا دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہے اور کہتی ہے کہ آج میں روئی نہیں … اس کے ساتھ ہی عرفی اپنے انگوٹھے پر خون سے اپنی دوست کی مانگ بھرتی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران ان کے ساتھ مزید دوست بھی موجود ہیں، عرفی کی اس حرکت پر اداکارہ کے ساتھ ان کے تمام دوست بھی زور زور سے ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔