مونیکا ڈوگرا نے کیا حیران کن انکشاف، بچپن میں ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں کھل کر کی بات
مونیکا ڈوگرا (Monica Dogra) نے ایک پین سیکسوئل کے طور پر اپنے سفر کو شیئر کیا اور بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا، جب وہ اپنی سیکسوئلٹی کو لے کر شرمندہ تھیں۔ مونیکا نے اس دوران اپنی سیکریٹ میرج سے لے کر بچپن میں اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں بھی بات کی۔
اداکارہ اور گلوکارہ مونیکا ڈوگرا (Monica Dogra) نے گزشتہ سال اپنے پین سیکسوئل (جسے سبھی جینڈر متوجہ کرتے ہوں) ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ 39 سالہ اداکارہ نے لکھنو میں اودھ کویر پرائیڈ میں اپنی ڈراما سیریز، ‘دی میرڈ وومین‘ کا پرموشن کرتے ہوئے اپنے پین سیکسوئل ہونے کا انکشاف کیا۔ اب حال ہی میں ایک انٹرویو میں، انہوں نے ایک پین سیکسوئل کے طور پر اپنے سفر کو شیئر کیا اور بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا، جب وہ اپنی سیکسوئلٹی کو لے کر شرمندہ تھیں۔ مونیکا نے اس دوران اپنی سیکریٹ میرج سے لے کر بچپن میں اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں بھی بات کی۔
ہندوستان ٹائمس سے بات چیت میں مونیکا نے بتایا کہ انہوں نے قریب 5 سے 6 سال پہلے پین سیکسوئل لفظ سنا اور انہیں اپنے پین سیکسوئل ہونے کا احساس ہوا۔
مونیکا کہتی ہیں ’میں کبھی ٹام بوائے ٹائپ تھی۔ پھر کافی وقت تک ہائیپر فیمینن، مجھے دونوں طرح سے ایکسپریس کرنا پسند تھا‘۔ ‘ایک تجربے کے بعد مجھے اچانک سمجھ آیا کہ میں کون ہوں۔ پہلے مجھے لگا میں بایوسیکوئل ہوں‘۔ کیونکہ اس وقت تک مجھے پین سیکسوئل ہونے کی جانکاری نہیں تھی۔ لیکن، مجھے یہ معلوم تھا کہ مجھے فیمینن اور مسکلن دونوں اینرجی پسند ہیں‘۔
پھر مجھے پین سیکسوئلٹی کاپتہ چلا اور میں خود کو اس میں فٹ کرپائی۔ مونیکا کے مطابق، انہیں بہت دیر میں اپنی سیکسوئلٹی کا پتہ چلا۔مونیکا کہتی ہیں، کہ لمبے وقت تک انہیں اپنی سیکسوئلٹی کو لے کر شرمندگی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا- ’مجھے یاد ہے جب پہلی مجھے اپنے بریسٹ دکھائی دیئے، تو لگا سب ختم ہوگیا۔ میری زندگی ختم، آزادی ختم کیونکہ میں عورت بن رہی ہوں‘۔
‘انڈیا میں میرے کزنس نے مجھے مولیسٹ کیا، نیند میں میرا فرینڈ مجھے غلط جگہ چھو رہا تھا۔ میں نے اپنے آرٹ کے ذریعہ اپنا سچ بتانے کی کوشش کی ہے۔ میرے میوزک ویڈیوز کے لیرکس آپ اگر دھیان سے سنیں گے تو ان میں میں نے اپنی کہانی بیان کی ہے‘۔