دویانکا ترپاٹھی نے شوہر وویک دہیا کے ساتھ مالدیپ میں منایا شادی کا جشن
دویانکا ترپاٹھی (Divyanka Tripathi) شوہر وویک دہیا کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص دن کو سیلبریٹ کرنے کے لئے دویانکا، وویک (Vivek Dahiya) کے ساتھ مالدیپ پہنچی ہیں، جہاں سے انہوں نے بے حد خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
ٹی وی انڈسٹری کی سب سے چہیتی اداکارہ میں سے ایک دویانکا ترپاٹھی (Divyanka Tripathi) ان دنوں اپنے شوہر وویک دہیا کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص دن کو سیلبریٹ کرنے کے لئے دویانکا ترپاٹھی نے مالدیپ کو منتخب کیا ہے۔ وہ شوہر وویک دہیا (Vivek Dahiya) کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ اداکارہ مسلسل تصویر اور ریل کے ذریعہ اپنے فینس اور فالورس کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔ دویانکا ترپاٹھی نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا تھا اور فینس کو مالدیپ کے لئے پرواز کرنے کی بھی جانکاری دی۔
اب دویانکا ترپاٹھی نے فینس کے ساتھ جو جھلکیاں شیئر کی ہیں، اس میں انہیں سمندر کے کنارے شوہر وویک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
وہیں ایک دیگر تصویر میں دویانکا ترپاٹھی کو باتھ روب پہنے لذیذ کھانے کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔