Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نیہا دھوپیا کو مس انڈیابنے 20 سال مکمل، دوبارہ تاج پہن کر جذباتی ہوئیں اداکارہ

نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) مس انڈیا خطاب کے 20 سال پورے ہونے کا جشن منا رہی ہیں۔ اپنی فیملی کے ساتھ 20 سال کے سفر کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے دل میں بس احترام اور عزت ہے۔

نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) نے مس انڈیا خطاب کے 20 سال پورے کرلئے ہیں۔ ممبئی میں ہوئے فیمینا مس انڈیا 2022 (Femina Miss India) کے فنالے پر نیہا دھوپیا نے ایک بار پھر کراون کو پہنا۔ اس کے بعد نیہا دھوپیا نے انسٹا گرام پر اپنی 2002 اور لیٹسٹ 2022 کی تصویر کو شیئر کرکے دل چھو لینے والا نوٹ لکھا ہے۔

نیہا دھوپیا اس ایونٹ میں اپنے شوہر انگد بیدی اور بچوں میہر اور گرک کے ساتھ پہنچی تھیں۔ اس ایونٹ کے بعد نیہا دھوپیا نے انسٹا گرام پر بہت ساری تصاویر شیئر کرکے پرانے دن کو یاد کیا۔

نیہا دھوپیا مس انڈیا خطاب کے 20 سال پورے ہونے کا جشن منا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھ کر نیہا دھوپیا نے اپنے سفر کے بارے میں بتایا ہے۔ نیہا دھوپیا نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا، ‘20 سال ایک فلیش کی طرح گزر گئے، لیکن اگر میں اپنی آنکھیں بند کرکے سوچوں تو میرے دل میں بس عزت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.