Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

لہروں کے درمیان سرفنگ کرتی ہوئی نظر آئیں لیزا ہیڈن، اداکارہ کا فیگر دیکھ کر پوجا ہیگڑے ہوئیں فدا

 بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن (Lisa Haydon) ایک بار پھر سے اپنی سجلنگ ریولنگ تصاویرکی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ سمندر کی لہروں کے درمیان لہروں میں سرفنگ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن (Lisa Haydon) اپنی گلیمرس اور ہاٹ تصاویر کو لے کر تو سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کی تصاویر سامنے آتے ہی وائرل ہوجایا کرتی ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے اپنی کچھ بے حد شاندار بکنی تصاویر شیئر کی ہیں، جو فینس کا دل جیت رہی ہیں۔

سامنے آئی ان تصاویر میں لیزا ہیڈن سمندر کی لہروں کے درمیان میں سرفنگ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ کے پوسٹ کیپشن کے مطابق، وہ ان دنوں بالی ہیں۔

لیزا ہیڈن اپنی تصاویر کو ایک بے حد خاص نوٹ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’بالی میں سرفنگ کرنے سے ہمیشہ ڈرتی ہوں۔ لہریں بہت بڑی اور بہت ہی پروفیشنل لگتی ہیں۔ دوسرے دن میں ایک بڑے فوم بورڈ پر سرفنگ کر رہی تھی۔ حالانکہ تین سال سے اس طرح کھلے سمندر میں سرفنگ نہیں کرنے کے بعد ڈر گئی۔ کیونکہ یہ ایک جدوجہد کی طرح محسوس ہوا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے مزید لکھا، ’لیکن جیسا کہ میرے شوہر بالکل صحیح کہتے ہیں۔ ’بالی میں ایک دن برباد مت کرو‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.