ثنا خان کا حج کرنے کا خواب ہوا پورا، خوشی کے مارے چھلکے آنکھو سے آنسو
اداکارہ ثنا خان (Sana Khan) نے گلیمرس کی دنیا کو الوداع کہہ کر اللہ کی عبادت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ برسوں پہلے دیکھا گیا خواب پورا ہونے پر ثنا خان رو پڑیں۔ ثنا خان نے اپنے سفر حج سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
ثنا خان (Sana Khan) نے بھلے ہی گلیمر کی دنیا کو الوداع کہہ چکی ہیں، لیکن اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ گجرات کے مولانا انس سید سے شادی کرنے کے بعد ان کے رہن سہن اور جینے کا طریقہ سب بدل گیا ہے۔ باوجود اس کے اپنی زندگی کے بارے میں اپڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔ ثنا خان عیدالاضحیٰ سے پہلے اپنے میاں کے ساتھ حج کرنے پہنچ گئی ہیں۔ حج کے لئے مینا روانہ ہونے سے پہلے ثنا خان نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے لکھا ہے کہ اگر میری وجہ سے کسی کا دل دکھا ہو تو معاف کردیں۔
ثنا خان شو بز کی دنیا چھوڑ چکی ہیں، لیکن لوگ ان کے بارے میں اب بھی جاننا چاہتے ہیں۔ ثنا خان بھی اپنے بارے میں فینس کو اپڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔ ثنا خان نے اپنے کچھ دیر پہلے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے پہلے حج بیت اللہ کو لے کر ایکسائٹمنٹ کے بارے میں بتایا۔