کرینہ کپور کو بیچ پر کس کررہے تھے سیف علی خان، تبھی اداکارہ نے کھینچ لی اتنی رومانٹک تصویر
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ بیچ پر کس کرتے ہوئے ایسی تصویر شیئر کردی ہے جو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہے ۔ کرینہ کپور کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ہر کوئی ان ستاروں کی سیلفی پر جم کر کمنٹ کررہا ہے ۔
پٹودی خاندان کی بیگم کرینہ کپور خان آئے دن سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اداکارہ کئی مرتبہ تیمور اور جیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتی ہیں تو کئی مرتبہ سیف علی خان کے ساتھ اپنی رومانٹک تصاویر ۔ وہیں اب کرینہ نے سیف کے ساتھ بیچ پر کس کرتے ہوئے ایسی تصویر شیئر کردی ہے جو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہے ۔ کرینہ کپور کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور ہر کوئی ان ستاروں کی سیلفی پر جم کر کمنٹ کررہا ہے ۔
اس تصویر میں کرینہ کپور خان اور سیف علی خان جیکٹ پہنے ہوئے ہیں ۔ دونوں کافی لائٹ موڈ میں نظر آرہے ہیں ۔ اس تصویر میں کرینہ سیفلی لیتی نظر آرہی ہیں تو وہیں سیف علی خان اداکارہ کو کس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
کرینہ کپور نے سیف علی خان کے ساتھ اپنی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا : بیچ پہ جیکٹ اور کس ۔۔۔ انگلیش چینل ۔ اس کے ساتھ ہی ہیش ٹیگ کے ساتھ اداکارہ نے لکھا : کیا انگلینڈ میں یہی سمر ہے ؟ اداکارہ کی ان تصاویر پر سلیبریٹیز اور فینس جم کر کمنٹ کررہے ہیں اور دونوں کی جوڑی کی تعریف بھی کررہے ہیں ۔