بے بی بمپ کو چھپانے کیلئے حاملہ عالیہ بھٹ نے پہن لی انتہائی ٹائٹ ڈریس، فینس کے اڑ گئے ہوش
انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کی ان تصویروں کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ کچھ ہی گھنٹوں میں ان تصویروں پر 15 لاکھ سے زیادہ لائیکس آچکے ہیں ۔ ساتھ ہی عالیہ کے چاہنے والے لگاتار ان کی تصویروں پر کمنٹ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں ۔
![]()
عالیہ بھٹ ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ جب سے انہوں نے اپنے حمل کے بارے بتایا ہے تب سے لگاتار وہ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ۔ دوسری طرف عالیہ بھٹ اپنی خوبصورت تصویروں سے بھی سبھی کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتی ہیں ۔ اداکارہ جب بھی اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر تصویریں شیئر کرتی ہیں تو سبھی کو حیران کردیتی ہیں ۔
ایک مرتبہ پھر عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تازہ تصویریں شیئر کی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں ۔
ان تصویروں میں عالیہ پنک کٹ آوٹ منی ڈریس میں نظر آرہی ہیں، جس میں ان کی خوبصورتی قابل دید ہے ۔