Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پوری دنیا پر چلا عرفی جاوید کا جادو، شلپا شیٹی، کیارا اڈوانی سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں کو چھوڑا پیچھے

 عرفی جاوید ہمیشہ اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ شاید ہی کوئی دن گزرا ہو جب عرفی کے ویڈیوز یا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوئے ہوں۔ اب عرفی جاوید نے ایک اور بڑا کام کر دکھایا ہے۔

عرفی جاوید اپنے عجیب و غریب ڈریسنگ سینس کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ جب سے وہ بگ باس او ٹی کا حصہ بنی ہیں، تب سے ہی وہ سرخیوں میں ہیں۔ اگرچہ وہ شو میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکیں اور وہ اس شو سے باہر نکلنے والی پہلی کنٹیسٹنٹ تھیں، لیکن عرفی ہمیشہ اپنے ڈریسنگ سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ شاید ہی کوئی دن گزرا ہو جب عرفی کے ویڈیوز یا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوئے ہوں۔ اب عرفی جاوید نے ایک اور بڑا کام کر دکھایا ہے۔

ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سنسنیشن عرفی جاوید نے اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ایشین سیلیبریٹی بن کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ عرفی جاوید نے اس معاملہ میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اپنے انوکھے انداز کو پیش کرنے اور بولڈ اسٹیٹمنٹ دینے کے ساتھ عرفی نے سال کی ٹرینڈ سیٹر سلیبرٹی کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔

خبروں کی مانیں تو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بولڈ اور خوبصورت انداز کیلئے ٹرینڈ ہونے والی عرفی جاوید Most Searched Asians of Google worldwide 2022 کی فہرست میں 57 ویں نمبر پر ہیں۔

عرفی جاوید نے اس معاملہ میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی، کنگنا رناوت، کیارا اڈوانی اور جھانوی کپور جیسی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.