سنبھاونا سیٹھ کے پاس کم پڑ گئے کپڑے تو پہننی پڑی 8 سال پرانی ساڑی، پھر برپا کیا قہر
بھوجپوری اداکارہ سنبھاونا سیٹھ (Sambhavna Seth) آج بھلے ہی فلموں سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ایک وقت پر ان کے آئٹم سانگ کے بغیر تو فلم ادھوری ہوتی تھی۔ اب وہ فلموں میں تو نظر نہیں آتی ہیں، مگر فینس کو انسٹا گرام کے ذریعہ انٹرٹین کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ ایسے میں ان کی کچھ ساڑی میں تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جس کے ساتھ ہی اداکارہ نے دلچسپ قصہ شیئر کیا ہے۔
دراصل، سنبھاونا سیٹھ (Sambhavna Seth latest Photos) کو کچھ وقت پہلے ایک ایونٹ میں جانا تھا، جس کے لئے انہین کوئی کپڑے نہیں مل رہے تھے۔ اسی قصے کو اداکارہ نے انسٹا گرام (Sambhavna Seth instagram) پر شیئر کیا تھا۔ انہوں نے اپنی تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی لکھا، ’دوستوں اس ایونٹ کے لئے کوئی کپڑے ہی نہیں تھے، میرے پاس تو میں نے یہ بہت پرانی ساڑی پہن لی۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے کیپشن میں مزید لکھا، ’یہ ساڑی کس کو یاد ہے بگ باس 8 سے‘۔ آپ کو بتادیں کہ سنبھاونا سیٹھ کے کیپشن سے یہ صاف ہے کہ ان کی یہ ساڑی بگ باس 8 کے دوران کی ہے۔ یعنی کہ 8 سال پرانی۔ بگ باس 8، 2014 میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کے فاتح (ونر) گوتم گلاٹی بنے تھے۔