Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جب ایک سال میں پرینکا نے نبھائے تھے 25کردار، یوں ہی نہیں ہالی ووڈ میں بھی چھاگئی ہیں-دیسی گرل

پرینکا نے ڈائریکٹر عباس مستان کی فلم ہمراز سے بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلا قدم رکھا۔ اس کے بعد پرینکا نے کئی بالی ووڈ فلمیں کیں، جن میں وقت، انداز، مجھ سے شادی کروگی، اعتراض، ڈان، فیشن، دوستانہ، سات خون معاف، باجی راو مستانی، اگنی پتھ، برفی شامل ہے۔

ایک کامیاب اداکارہ، مشہور سنگر اور ایک بہترین پروڈیوسر، یہ تمام خوبیاں اگر کسی میں موجود ہیں تو وہ ہیں سب کے دلوں کی دھڑکوں کو پل بھر میں بڑھادینے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا۔ پرینکا ایک ایسی عمدہ فنکارہ ہیں، جنہوں نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی شہرت حاصل کی۔ پرینکا کو کسی کمپنی کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، کیونکہ وہ اپنے آپ میں ایک فل پروف پیکج ہیں۔ 2016 میں اسٹارڈسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پریانکا نے ان سے جڑی خاص باتیں بتائیں۔

پرینکا نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک سال ایسا بھی آیاتھا جب انہوں نے ایک سال کے اندر تقریباً 25 مختلف کردار ادا کئے۔ ویسے بھی وہ کہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ مختلف قسم کے کردار کرتی رہی ہیں۔ انہیں اسٹیریوٹائپ کردار ادا کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ فلمیں ایک سال میں کر تی آئی ہیں۔ پرینکا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک ایسا ‘طریقہ’ اپنایا ہے، جس کی مدد سے وہ سب کچھ بہتر طریقے سے کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لیکن ان کا یہ ‘طریقہ’ ان کا اپنا راز ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پریانکا چوپڑا ہر طرح کے کردار نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ ایسا کرتی بھی رہی ہیں۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ ان کے کردار ان کے دوستوں کی طرح ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ انہیں کون سا کردار ادا کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جو بھی کرتی ہیں، پورے دل سے کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں بہت کچھ کرنے کی چاہت رکھتی ہیں۔

پرینکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ ان کی کئی بالی ووڈ فلمیں سوپر ہٹ رہی ہیں، تو وہیں ہالی ووڈ فلموں کو دیکھ کر بھی لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔ فلم ’بے واچ‘ پرینکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم تھی، جو کہ سوپر ہٹ رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.