شادی کے دو مہینے بعد ہی حاملہ ہوئیں عالیہ بھٹ تو ماں سونی رازدان نے کہہ دی ایسی بات
عالیہ بھٹ کی پریگنینسی کے اعلان کے بعد چاروں طرف صرف اسی خبر کی چرچا ہے ۔ اس گڈنیوز پر دادی بننے جارہی نیتو کپور اور پھوپھی بننے جارہی ردھما کپور کے رد عمل کے بعد اب نانی بننے جارہی عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان کا بھی بیان بھی وائرل ہورہا ہے ۔
![]()
عالیہ بھٹ کی پریگنینسی کے اعلان کے بعد چاروں طرف صرف اسی خبر کی چرچا ہے ۔ یہ خبر اس وجہ سے بھی زیادہ سرخیوں میں ہیں، کیونکہ شادی کے دو مہینے بعد ہی عالیہ نے حاملہ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ اس گڈنیوز پر دادی بننے جارہی نیتو کپور اور پھوپھی بننے جارہی ردھما کپور کے رد عمل کے بعد اب نانی بننے جارہی عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان کا بھی بیان بھی وائرل ہورہا ہے ۔
شادی کے دو مہینے بعد ہی بیٹی عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے کی خبر ملنے پر عالیہ کی ماں سونی رازدان نے انسٹاگرام اسٹوری پر دو پوسٹ کئے ہیں ۔ ان دونوں پوسٹ میں سونی رازدان نے عالیہ کے ماں بننے اور نیتو کپور کے جلد دادی بننے پر مبارکباد دی ہے ۔
بتادیں کہ عالیہ بھٹ نے شادی کے دو مہینے بعد ہی اپنی پریگنینسی کا اعلان کردیا ہے ۔ عالیہ بھٹ نے اپنے حمل کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنا الٹراساؤنڈ اپوائنٹمنٹ کرواتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہمارا بچہ جلد آ رہا ہے۔