Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ساس نیتو کپور نے شیئر کی فیملی فوٹو لیکن نہیں نظر آئیں بہو عالیہ بھٹ تو یوزرس نے پوچھ ڈالے یہ سوال

نیتو کپور نے انسٹاگرام ہینڈل پر رنبیر کپور اور ردھیما کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’ریل سے ریئل دنیا تک! From reel to real world! میرے پیاروں۔” تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے، بیٹی ردھیما نے لکھا، "ہم آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔” کئی مداحوں نے تصویر پر کھل کر تبصرہ کیا۔ تصویر میں نیتو اپنی بیٹی ردھیما اور بیٹے رنبیر کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

نیتو کپور اپنی حال ہی میں رلیز ہونے والی فلم ‘جگ جگ جیو’ کی کامیابی کو انجوائے کر رہی ہیں۔ اس فلم کے ذریعے اداکارہ نے طویل وقفے کے بعد بڑے پردے پر واپسی کی ہے۔ اس فیملی ڈرامہ فلم میں نیتو کپور کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ نیتو کپور سوشل میڈیا پر اپنی آن اسکرین فیملی کی تصاویر مسلسل شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اب حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی حقیقی زندگی کی فیملی کی تصویر شیئر کی ہے۔

نیتو کپور نے انسٹاگرام ہینڈل پر رنبیر کپور اور ردھیما کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’ریل سے ریئل دنیا تک! From reel to real world! میرے پیاروں۔” تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے، بیٹی ردھیما نے لکھا، "ہم آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔” کئی مداحوں نے تصویر پر کھل کر تبصرہ کیا۔ تصویر میں نیتو اپنی بیٹی ردھیما اور بیٹے رنبیر کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.