جھانوی کپور نے بہن خوشی اور شنایا کے ساتھ شیئر کی بے حد خاص تصویر،کیپشن نے کھینچا فینس کا دھیان
کپور فیملی کے لئے یہ سال بے حد خاص ہونے والا ہے۔ ایک طرف جہاں انل کپور (Anil Kapoor) کی بیٹی اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor)اپنے پہلے بیبی کا استقبال کرنے والی ہیں۔ وہیں سنجے کپور (Sanjay Kapoor) کی بیٹی شنایا کپور (Shanaya Kapoor) اور بونی کپور اور شری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ خوشی کپور (Khushi Kapoor) کی بڑی بہن یعنی اداکارہ جھانوی کپور کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’گڈ لک جیری (GoodLuck Jerry)‘ کے ساتھ ہی ان کی دیگر فلمیں سنیما گھروں میں چھا جانے کو تیار ہیں۔ اس درمیان جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی پیاری بہنیں خوشی-شنایا کے ساتھ کچھ بے حد پیاری تصاویر شیئر کی ہیں۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں ان تصاویر پر۔
جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) نے اپنے انسٹا گرام پر اپنی بہن خوشی اور شنایا کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں یہ تینوں کپور بہنیں بے حد گلیمرس دکھائی دے رہی ہیں۔
جھانوی کپور کے ساتھ ساتھ خوشی کپور نے ان تصاویر کو اپنے انسٹا گرام ہینڈل پرشیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں جھانوی کپور، خوشی کپور اور شنایا کپور کے درمیان کھڑی ہیں۔ پلنجنگ نیک لائن کے ساتھ پرپل شائننگ باڈی کان ڈریس میں جھانوی کپور بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔