پہلی بار پاپا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی جھانوی کپور ، بونی کپور کرتے نظر آئیں گے ایکٹنگ
بالی ووڈ کی ینگ ایکٹریس جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’گڈ لک جیری‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ آگے بھی کئی دلچسپ پروجیکٹس ان کے پاس ہیں۔ پہلی بار وہ اپنے والد بونی کپور (Boney Kapoor) کی فلم ‘ملی’ (Mili) میں نظر آئیں گی۔ جھانوی نے شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ لیکن مزید دلچسپ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی اپنے والد بونی کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق جھانوی اپنی پروڈکشن فلم میں کام کرنے کے بعد اپنے والد بونی کپور کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔ دونوں باپ بیٹی ایک اشتہار میں بطور اداکار اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بہت جلد اس اشتہار کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔ پنک ولا کے مطابق، جھانوی اور ان کے والد بونی ممبئی میں شوٹنگ کریں گے اور دونوں اس اشتراک سے بہت پرجوش ہیں۔