جانیے کیوں وکی کوشل کی دیوانی ہوئی سارہ علی خان، خوب کی ایکٹر کی تعریف
سارہ جلد ہی فلم ‘گیس لائٹ’ میں وکرانت میسی اور چترانگدا سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ سارہ کی آخری فلم ‘اترنگی رے’ تھی، جس میں وہ دھنش اور اکشے کمار جیسے اسٹارس کے ساتھ نظر آئیں تھیں۔
بالی ووڈ کی نوجوان اداکاراؤں میں یقیناً سارہ علی خان(Sara Ali Khan) اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے 2018 میں فلم ‘کیدارناتھ’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور تب سے انہوں نے فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ سارہ نے اگرچہ کم ہی فلمیں کی ہیں لیکن وہ ہمیشہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وہ کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور ان کے جوکس بھی فینس کی جانب سے پسند کیے جاتے ہیں۔ فی الحال، ہم یہاں سارہ کی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کریں گے، جس میں ایک فلم ضرور ان کے فینس کی توجہ اپنی جانب مبذول کر سکتی ہے کیونکہ پہلی بار کسی فلم میں سارہ کے مقابل وکی کوشل(Vicky Kaushal) نظر آئیں گے۔
حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے وکی کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا۔ سارہ نے کہا کہ وکی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا رہا۔ وہ واقعی ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور وہ اتنے سادہ ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سارہ اور وکی کی یہ فلم ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے، جسے دنیش ویژن پروڈکشن کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔
اپنے ڈریم رول کے بارے میں بھی سارہ نے انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ایک کوئن یا پھر زویا اختر کی فلم میں ایک ماڈرن گرل کا رول ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ویسے سارہ جلد ہی فلم ‘گیس لائٹ’ میں وکرانت میسی اور چترانگدا سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ سارہ کی آخری فلم ‘اترنگی رے’ تھی، جس میں وہ دھنش اور اکشے کمار جیسے اسٹارس کے ساتھ نظر آئیں تھیں۔