مونوکنی پہن کر سوئمنگ پل میں اونیت کور نے کیا’بریک فاسٹ‘فینس نے کہا-ہے بھگوان
اونیت کور کی تصاویر انسٹاگرام پر وائرل ہو چکی ہیں، اس پر 3 لاکھ 81 ہزار کے قریب لائکس ہو چکے ہیں، جب کہ اس پر ڈھائی ہزار کے قریب کمنٹس کیے جا چکے ہیں۔تصاویر پر بہت سے لوگوں نے ہاٹ، فائر، بیوٹیفل، امیزنگ جیسے تبصرے کیے ہیں۔
علاء الدین کا نام تو سنا ہوگا جس میں یاسمین کا کردار ادا کرنے والی اونیت کور نے اپنے حالیہ بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔جس میں وہ مالدیپ کے سوئمنگ پول میں بریک فاسٹ کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر اونیت کور نے سیاہ رنگ کی ڈیپ نیک کی مونوکینی پہنی ہوئی ہے۔اس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اس کے علاوہ اونیت کور کے پاس سوئمنگ پول میں ایک تیرتی ہوئی ناشتے کی ٹیبل بھی ہے، جس میں ناشتے کی بہت سی چیزیں رکھی گئی ہیں۔پہلی تصویر میں اونیت کور وی کا پوز بناتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔جبکہ دوسری تصویر میں اونیت کور دونوں ہاتھ کو اوپر اٹھا کر ناشتہ دیکھ کر خوش ہوتی نظر آرہی ہیں۔جبکہ تیسری تصویر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔تصویریں شیئر کرتے ہوئے اونیت کور نے لکھا ہے، ‘بیڈ پر بریک فاسٹ، نہیں بریک فاسٹ پول میں’۔ اس کے ساتھ انہون نے ہنسنے والی اور ہارٹ ایموجی شیئر کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے مالدیپ 2022 بریک فاسٹ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔