Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کنیکا کپور کو تھا شک، شوہر گوتم کی فیملی نہیں کرے گی قبول، خود کیا وجہ کا انکشاف

 ’بیبی ڈال‘ فیم گلوکارہ نے 20 مئی 2022 کو گوتم کے ساتھ لندن میں شادی کی۔ شادی کے بعد وہ بے حد خوش ہیں، لین شادی سے پہلے گوتم کی فیملی کو لے کر ان کے من میں ایک عجیب سا خوف تھا، جس کا انکشاف انہوں نے کیا۔

بالی ووڈ گلوکار کنیکا کپور (Kanika Kapoor) نے حال ہی میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ طلاق کے 15 سال کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور این آر آئی بزنس مین گوتم (Gautam) سے شادی کی۔ حال ہی مین کنیکا کپور نے گوتم کے ساتھ اپنی لو اسٹوری، دوسری شادی پر ان کے بچوں کا ردعمل اور اس شادی کو لے کر ان کے خود کے خوف کے بارے میں بات کی۔

’بیبی ڈال‘ فیم سنگر نے 20 مئی 2022 کو گوتم کے ساتھ لندن میں شادی کی۔ شادی کے بعد وہ بے حد خوش ہیں، لیکن شادی سے پہلے گوتم کی فیملی کو لے کر ان کے دل میں ایک عجیب سا خوف تھا، جس کا انکشاف انہوں نے کیا۔

ای-ٹائمس سے بات کرتے ہوئے کنیکا کپور نے شیئر کیا کہ دوست بننے سے لے کر جیون ساتھی بننے تک کا یہ سفر آسان نہیں تھا، کیونکہ شک تھا کہ شاید ہی انہیں گوتم کی فیملی قبول کرے۔ اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیونکہ میں پہلے سے طلاق شدہ اور تین بچوں کی ماں بھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے  گوتم اور اس کی فیملی کے ذریعہ قبول کیا جائے گا، لیکن میں غلط تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج میں خواتین کو بتانا چاہتی ہوں کہ حالات کیسے بھی ہوں، آخر میں خوشی آپ کا انتظار کرتی ہے۔

کنیکا کپور نے بات چیت میں بتایا کہ گوتم نے انہیں باضابطہ طور پر اگست 2021 میں کنیکا کپور کو پرپوز کیا تھا۔ حالانکہ اس سے پہلے، کنیکا کپور نے ان سے دو بار شادی کرنے کے لئے کہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.