سارہ علی خان نے ترکی ٹرپ کی شیئرکی تصاویر، نیان پنک ڈریس میں تصاویر وائرل
سارہ علی خان (Sara Ali Khan) ان دنوں دنیا بھر کے خوبصورت مقامات کی سیر پر نکلی ہوئی ہیں۔ انہون نے اب اپنے ترکی ویکیشن کی کچھ شاندار تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ وہ تصاویر میں دوستوں کے ساتھ نظرا ٓرہی ہیں۔ وہ ترکی میں ایک مسجد کے سامنے پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ سارہ علی خان اگلی بار وکی کوشل کے ساتھ ایک انٹائیٹلڈ فلم میں نظر آئیں گی۔
سارہ علی خان (Sara Ali Khan) کو اداکاری کے علاوہ گھومنے پھرنے کا شوق ہے۔ وہ ان دنوں اپنے اسی شوق کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر ترکی میں چھٹیاں گزارتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
سارہ علی خان فی الحال استنبول (ترکی) میں اپنے دوستوں کے ساتھ ویکیشن کا لطف اٹھا رہی ہیں۔
سارہ علی خان نے استنبول کے خوبصورت مقامات جیسے سلیمانیے کیمی، ہاگیا صوفیا گرینڈ مسجد اور ایا صوفیا کیمی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ سارہ علی خان نے گلابی رنگ کے آوٹ فٹ میں ایاسوفیا کیمی کے سامنے پوز بھی دیئے۔
سارہ علی خان کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مستی کر رہی ہیں۔ وہ استنبول، ترکی کے خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھا رہی ہیں۔
سارہ علی خان کو فینس کے ساتھ انٹرکشن کرنا پسند ہے۔ وہ انہیں اپنی زندگی کی جھلکیاں دکھاتی رہتی ہیں۔