Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کبھی ’ناگن‘ کبھی ’زویا‘ بن کر ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی ہیں بڑی اسٹائلش

سربھی جیوتی (Surbhi Jyoti) اپنے فیشن سینس اور اداکاری کی وجہ سے ایک الگ پہچان بنا چکی ہیں۔ ٹی وی شو ’قبول ہے‘ (Qubool Hai) میں اتنی شاندار اداکاری کی کہ لوگ انہیں زویا فاروقی (Zoya Farooqui) کے نام سے ہی جاننے لگے تو ہیں ’ناگن‘ بن کر ناظرین کا دل جیت لیا۔ سربھی کے یوم پیدائش پر اداکارہ کی خوبصورت تصاویر دیکھئے۔

ٹی وی اور پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سربھی جیوتی (Surbhi Jyoti) کی پیدائش 29 مئی 1988 کو پنجاب کے جالندھر (Jalandhar) میں ہوئی تھی۔ انگلش لٹریچر میں مارسٹرس اداکارہ اسکولی دنوں سے ہی ڈیبیٹ کمپٹیشن میں حصہ لیتی اور جیتتی تھی۔ سربھی جیوتی ایک ایسی ٹی وی اداکارہ ہیں، جو خوبصورت تو ہیں ہی ساتھ ہی اسٹائلش بھی ہیں۔ سربھی کے برتھ ڈے پر بتاتے ہیں ان کی زندگی سے جڑی کچھ باتیں۔

ٹی وی سیریل ’قبول ہے‘ میں زویا فاروقی کا رول نبھا کر اپنی زبردست پہچان بناچکی سربھی جیوتی کافی فیشنیبل بھی ہیں۔ سربھی جیوتی کے انسٹا گرام اکاونٹ پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ ماڈرن اور ٹریڈیشنل ہر اوتار میں ہی دل جیت لیتی ہیں۔

بزنس مین فیملی سے تعلق رکھنے والی سربھی جیوتی کو گھر والے پیار سے فروٹی بلاتے ہیں۔ سربھی ایک ریڈیو جاکی بھی رہ چکی ہیں۔ شروع سے ہی انہیں اداکاری کا شوق تھا۔ شروعاتی پنجابی فلموں اور سیریل سے کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.