Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عالیہ بھٹ کو بیرون ملک میں آئی شوہر رنبیر کپور کی یاد! ارجن کپور نے اداکارہ سے اس طرح کیا مذاق

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ان دنوں اپنی ہالی ووڈ فلم کی شوتنگ کے سلسلے میں بیرون ملک میں ہیں۔ انہوں نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان کی تصاویر کو دیکھ کر ارجن کپور (Arjun Kapoor) بھلاں چپ کہاں بیٹھنے والے تھے۔ انہوں نے عالیہ بھٹ کا مذاق بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ان دنوں اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو فلم کی وجہ سے بیرون ملک میں شوٹنگ کر رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ دھوپ میں انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے پیلے رنگ کا ٹاپ اور آلیو گرین ٹائٹس پہن رکھا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے نو میک اپ لُک میں کافی ریلیکس موڈ میں لگ رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے تین تصاویر شیئر کی ہیں۔ پہلی تصویر میں عالیہ بھٹ نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور اوپر کی طرف سر کر رکھا ہے۔ وہیں دوسری تصویر میں زمین پر لیٹی نظر آرہی ہیں اور تیسری تصویر میں اپنے چہرے پر ہاتھوں کو رکھ کر مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا ہے، ‘صرف میری سن شائن دے دو اور میں اپنے راستےپر چلوں گی‘۔ ان کے اس کیپشن کو پڑھ کر اداکار ارجن کپور نے تو مان لیا ہے کہ کیپشن کے ذریعہ انہوں نے اپنے شوہر رنبیرکپور (Ranbir Kapoor) کی بات کی ہے۔

عالیہ بھٹ کے اس کیپشن کو دیکھ کر ارجن کپور بھلا کہا ں چپ بیٹھنے والے تھے۔ انہوں نے عالیہ بھٹ کا مذاق بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ارجن کپور نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ’سن شائن ممبئی میں لو رنجن کے ساتھ شوٹنگ کر رہا ہے‘۔ ارجن کپور نے رنبیر کپور کے بارے میں اشارہ دے کر عالیہ بھٹ کو چِڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ارجن کپور نے ساتھ ہی لافنگ ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔ لوگوں کو عالیہ بھٹ کی تصاویر کے ساتھ ارجن کپور کا کمنٹ بھی پسند کر رہے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اس سال اپریل میں شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی رنبیر کپور کے گھر واستو پر ہوئی تھی۔ شادی کے پہلے یہ جوڑا تقریباً پانچ سالوں تک ریلیشن شپ میں رہے تھے۔ اس شادی میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فیملی کے رکن اور خاص دوست شامل ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.