بولڈ ڈریس پہن کر پہنچ گئی ملائیکہ اروڑہ، دیکھتے ہی فینس نے کہہ دیا: ٹاپ پہننا بھول گئی
یوں تو ملائیکہ پارٹی تھیم کے مطابق بہت ہی شاندار لگ رہی تھیں، لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کو ان کا بولڈ انداز پسند نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین انہیں بری طرح ٹرول کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ ایک بار پھر اپنی ڈریسنگ سینس کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اداکارہ کو کل رات کرن جوہر کی 50 ویں برتھ ڈے پارٹی میں دیکھا گیا، جہاں وہ نیون گرین بلیزر اور میچنگ شارٹس میں نظر آئیں۔ یوں تو ملائیکہ پارٹی تھیم کے مطابق بہت ہی شاندار لگ رہی تھیں، لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کو ان کا بولڈ انداز پسند نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین انہیں بری طرح ٹرول کر رہے ہیں۔
ملائیکہ نے پارٹی کے لیے نیون گرین کلر کا کملا آوٹ فٹ کا انتخاب کیا تھا اور اس کے ساتھ انہوں نے بلنگی پنک ہیلس اور پوٹلی بیگ کے ساتھ اپنے لک کو مکمل کیا تھا ۔
پارٹی میں بالی ووڈ کے کئی ستارے شامل ہوئے ، جن میں کرینہ کپور بھی شامل تھیں۔ ملائیکہ اروڑہ اور کرینہ کپور کی یہ تصویر بھی جم کر وائرل ہورہی ہے ۔