کیارا اڈوانی سے ملنے پہنچے سدھارتھ ملہوترا، جبکہ اداکارہ شوٹنگ میں تھیں مصروف
سدھارتھ ملہوترا کے ایک فین پیج سے شیئر کی گئی تصاویر میں اداکار کو ایک وینیٹی وین میں انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پنک ولا کے مطابق، اس وین میں کیارا اڈوانی اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ دوسری طرف، کیارا اڈوانی انل کپور، نیتو کپور اور ورون دھون کے ساتھ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘جگ جگ جیو‘ کی ریلیز کے لئے تیار ہیں۔ فلم اسی سال 24 جون کو پردے پر دستک دے گی۔
سدھارتھ ملہوترا اورکیارا اڈوانی (Sidharth Malhotra and Kiara Advani) گزشتہ کچھ وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ان کی فلم ’شیر شاہ‘ (Shershaah) میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری سے لے کر ان کے آف اسکرین حالات تک، سدھارتھ اور کیارا کے بارے میں سب کچھ اکثر سرخیوں میں رہتا ہے۔ حالانکہ، سدھارتھ اور کیارا اڈوانی نے ابھی تک اپنے ریلیشن شپ کو آفیشیل نہیں کیا ہے، لیکن ان کے مسلسل ہینگ آوٹ ان کی بانڈنگ کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اب یہ جوڑی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، جب سدھارتھ کو حال ہی میں سیٹ پر کیارا اڈوانی سے ملنے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
سدھارتھ ملہوترا موجودہ وقت میں روہت شیٹی کی مشہور پولیس ڈرامہ ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس میں سدھارتھ شلپا شیٹی کے ساتھ پولیس کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ پولیس جگت کی ویب پر ریلیز ہونے والی پہلی کہانی ہوگی۔